سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
026

الشعراء 26:73 او ينفعونكم او يضرون ٧٣

26:73
اَوْ
یَنْفَعُوْنَكُمْ
اَوْ
یَضُرُّوْنَ
۟
یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں.1
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

ابراہیم علیہ السلام علامت توحیدی پرستی ٭٭

تمام موحدوں کے باپ اللہ کے بندے اور رسول اور خلیل ابراہیم علیہ افضل التحیۃ والتسلیم کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہو رہا ہے کہ ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو یہ واقعہ سنا دیں، تاکہ وہ اخلاص توکل اور اللہ واحد کی عبادت او

…
ابراہیم علیہ السلام علامت توحیدی پرستی ٭٭

تمام موحدوں کے باپ اللہ کے بندے اور رسول اور خلیل ابراہیم علیہ افضل التحیۃ والتسلیم کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 370, جوز 19

69. انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو. 70. جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ 71. انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں. 72. آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟ 73. یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں. 74. انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا. 75. آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو. 76. تم اور تمہارے اگلے باپ دادا. 77. وه سب میرے دشمن ہیں. بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے. 78. جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے. 79. وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے. 80. اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے. 81. اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا 82. اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا. 83. اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے. 84. اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ. 85. مجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے. 86. اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا. 87. اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر. 88. جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی. 89. لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے. 90. اور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی. 91. اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی. 92. اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟ 93. جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے ، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں. 94. پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے. 95. اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر بھی، وہاں. 96. آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے. 97. کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے. 98. جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے. 99. اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا. 100. اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں. 101. اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست. 102. اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے. 103. یہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں. 104. یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے.

- Maulana Muhammad Junagarhi

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔