سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
042

الشورى 42:12 له مقاليد السماوات والارض يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر انه بكل شيء عليم ١٢

42:12
لَهٗ
مَقَالِیْدُ
السَّمٰوٰتِ
وَالْاَرْضِ ۚ
یَبْسُطُ
الرِّزْقَ
لِمَنْ
یَّشَآءُ
وَیَقْدِرُ ؕ
اِنَّهٗ
بِكُلِّ
شَیْءٍ
عَلِیْمٌ
۟
اسی کے اختیار میں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے زیادہ روزی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے کم کردیتا ہےبے شک وہ ہر چیز کاعلم رکھنے والا ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

مشرکین کا شرک ٭٭

اللہ تعالیٰ مشرکین کے اس مشرکانہ فعل کی قباحت بیان فرماتا ہے جو وہ اللہ کے ساتھ شریک کیا کرتے تھے اور دوسروں کی پرستش کرتے تھے۔ اور بیان فرماتا ہے کہ سچا ولی اور حقیقی کارساز تو میں ہوں۔ مردوں کو جلانا میری صفت ہے ہر چیز پر قابو اور قدرت رکھنا میرا وصف ہے پھر میرے سوا اور کی عبادت کی

…
مشرکین کا شرک ٭٭

اللہ تعالیٰ مشرکین کے اس مشرکانہ فعل کی قباحت بیان فرماتا ہے جو وہ اللہ کے ساتھ شریک کیا کرتے تھے اور دوسروں کی پرستش کرتے تھے۔ اور بی

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 42, صفحہ 484, جوز 25

10. اور جس کسی بات میں تم اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہےوہی اللہ میرا رب ہے، اسی پر میں نے بھروسہ کیااوراسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں 11. وہ آسمانوں کا اور زمین کا پیداکرنے والا ہےاس نے تمھاری جنس سے تمھارے جوڑے پیدا کيے اور جانوروں کے بھی جوڑے بنائےاس کے ذریعہ وہ تمھاری نسل چلاتا ہےکوئی چیز اس کے مثل نہیں اوروہ سننے والا، دیکھنے والا ہے 12. اسی کے اختیار میں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے زیادہ روزی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے کم کردیتا ہےبے شک وہ ہر چیز کاعلم رکھنے والا ہے 13. اللہ نے تمھارے لیے وہی دین مقرر کیا ہے جس کااس نے نوح کوحکم دیا تھا اور جس کی وحی ہم نے تمھاری طرف کی ہے اور جس کا حکم ہم نے ابراہیم کواور موسیٰ کو اور عیسیٰ کودیا تھا کہ دین کو قائم رکھو اور اس میں اختلاف نہ ڈالومشرکین پر وہ بات بہت گراں ہے جس کی طرف تم ان کو بلارہے ہواللہ جس کو چاہتا ہے اپنی طرف چن لیتا ہےاور وہ اپنی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے جو اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں 14. اور جو لوگ متفرق ہوئے وہ علم آنے کے بعد ہوئے،صرف آپس کی ضد کی وجہ سےاوراگر تمھارے رب کی طرف سے ایک وقت معین تک کی بات طے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتااور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب دی گئی وہ اس کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے ہیں جس نے ان کوتردد میں ڈال دیا ہے 15. پس تم اسی کی طرف بلاؤاور اس پر جمے رہو جس طرح تم کو حکم ہوا ہے اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرواور کہو کہ اللہ نے جو کتاب اُتاری ہے میں اس پر ایمان لاتا ہوں اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ میں تمھارے درمیان انصاف کروں اللہ ہمارا رب ہے اور تمھارا رب بھیہمارا عمل ہمارے لیے اور تمھارا عمل تمھارے لیے ہم میں اور تم میں کچھ جھگڑا نہیں اللہ ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کے پاس جانا ہے 16. اور جو لوگ اللہ کے بارے میں حجت کررہے ہیں ، بعد اس کے کہ وہ مان لیا گیا،ان کی حجت ان کے رب کے نزدیک باطل ہے اور ان پرغضب ہے اور ان کے لیے سخت عذاب ہے 17. اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اُتاری اورترازو بھیاور تم کو کیاخبر شاید وہ گھڑی قریب ہو 18. جولوگ اس کا یقین نہیں رکھتے وہ اس کی جلدی کررہے ہیں اور جو لوگ یقین رکھنے والے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ برحق ہےیادرکھو کہ جولوگ اس گھڑی کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں 19. اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہےوہ جس کوچاہتا ہے روزی دیتا ہےاوروہ قوت والا زبردست ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔