سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
009

التوبة 9:103 خذ من اموالهم صدقة تطهرهم وتزكيهم بها وصل عليهم ان صلاتك سكن لهم والله سميع عليم ١٠٣

9:103
خُذْ
مِنْ
اَمْوَالِهِمْ
صَدَقَةً
تُطَهِّرُهُمْ
وَتُزَكِّیْهِمْ
بِهَا
وَصَلِّ
عَلَیْهِمْ ؕ
اِنَّ
صَلٰوتَكَ
سَكَنٌ
لَّهُمْ ؕ
وَاللّٰهُ
سَمِیْعٌ
عَلِیْمٌ
۟
تم ان کے مالوں میں سے صدقہ لو، اس سے تم ان کو پاک کرو گے اور ان کا تزکیہ کرو گے اور تم ان کے ليے دعا کرو بے شک تمھاری دعا ان کے ليے وجہِ تسکین ہوگی اللہ سب کچھ سننے والا، جاننے والاہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

صدقہ مال کا تزکیہ ہے ٭٭

اللہ تعالیٰ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ ان کے اموال سے زکٰوۃ وصول کر لیا کرو یہ مال زکٰوۃ ان کو پاک اور صاف بنائے گا۔ اگرچہ بعض لوگوں نے «اَمْوَالِھِمْ» کی ضمیر ان لوگوں کی طرف پھیری ہے جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا تھا اور اچھے اور برے دونوں قسم کے اع

…
صدقہ مال کا تزکیہ ہے ٭٭

اللہ تعالیٰ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ ان کے اموال سے زکٰوۃ وصول کر لیا کرو یہ مال زکٰوۃ ان کو پاک اور صاف بنائ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 9, صفحہ 203, جوز 11

100. اور مہاجرین و انصار میں جو لوگ سابق اور مقدم ہیں اور جنھوں نے خوبی کے ساتھ ان کی پیروی کی، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے ليے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہی ہے بڑی کامیابی 101. اور تمھارے گرد و پیش جو دیہاتی ہیں ان میں منافق ہیں اور مدینہ والوں میں بھی منافق ہیں وہ نفاق پر جم گئے ہیں تم ان کو نہیں جانتے، ہم ان کو جانتے ہیں ہم ان کو دہرا عذاب دیں گے پھر وہ ایک عذاب عظیم کی طرف بھیجے جائیں گے 102. کچھ اور لوگ ہیں جنھوں نے اپنے قصوروں کا اعتراف کرلیا ہے انھوں نے ملے جلے عمل کيے تھے، کچھ بھلے اور کچھ برے امید ہے کہ اللہ ان پر توجہ کرےبے شک اللہ بخشنے والا، مہربان ہے 103. تم ان کے مالوں میں سے صدقہ لو، اس سے تم ان کو پاک کرو گے اور ان کا تزکیہ کرو گے اور تم ان کے ليے دعا کرو بے شک تمھاری دعا ان کے ليے وجہِ تسکین ہوگی اللہ سب کچھ سننے والا، جاننے والاہے 104. کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی تو بہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول کرتا ہے اور اللہ توبہ قبول کرنے والا، مہربان ہے 105. کہو کہ عمل کرو، اللہ اور اس کا رسول اور اہلِ ایمان تمھارے عمل کو دیکھیں گے اور تم جلد اس کے پاس لوٹائے جاؤ گے جو تمام کھلے اور چھپے کو جانتا ہے وہ تم کو بتادے گا جو کچھ تم کر رہے تھے 106. کچھ دوسرے لوگ ہیں جن کا معاملہ ابھی خداکا حکم آنے تک ٹھہرا ہوا ہے، یا وہ ان کو سزا دے گا یا ان کی توبہ قبول کرے گا، اور اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے 107. اور ان میں ایسے بھی ہیں جنھوں نے ایک مسجد بنائی نقصان پہنچانے کے ليے اور کفر کے ليے اور اہل ایمان میں پھوٹ ڈالنے کے ليے اور اس ليے تاکہ کمین گاہ فراہم کریں اس شخص کے ليے جو پہلے سے اللہ اور اس کے رسول سے لڑ رہا ہے اور یہ لوگ قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے تو صرف بھلائی چاہی تھی اور اللہ گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں 108. تم اس عمارت میں کبھی کھڑے نہ ہونا البتہ جس مسجد کی بنیاد اول دن سے تقوی پر پڑی ہے، وہ اس لائق ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے 109. کیا وہ شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا سے ڈر پر اور خدا کی خوشنودی پر رکھی، یا وہ شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایک کھائی کے کنارے پر رکھی جو گرنے کو ہے پھر وہ عمارت اس کو لے کر جہنم کی آگ میں گر پڑی اور اللہ ظالم لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا 110. اور یہ عمارت جو انھوں نے بنائی ہمیشہ ان کے دلوں میں شک کی بنیاد بنی رہے گی بجز اس کے کہ ان کے دل ہی ٹکڑے ہوجائیں اور اللہ علیم ، حکیم ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔