سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
009

التوبة 9:96 يحلفون لكم لترضوا عنهم فان ترضوا عنهم فان الله لا يرضى عن القوم الفاسقين ٩٦

9:96
یَحْلِفُوْنَ
لَكُمْ
لِتَرْضَوْا
عَنْهُمْ ۚ
فَاِنْ
تَرْضَوْا
عَنْهُمْ
فَاِنَّ
اللّٰهَ
لَا
یَرْضٰی
عَنِ
الْقَوْمِ
الْفٰسِقِیْنَ
۟
وہ تمھارے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ اگر تم ان سے راضی بھی ہوجاؤ تو اللہ نافرمان لوگوں سے راضی ہونے والا نہیں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

فاسق اور چوہے کی مماثلت ٭٭

اللہ تعالیٰ نے منافقین سے یہ معلوم کرا دیا کہ جب تم مدینہ واپس ہو گے تو تمہارے سامنے اپنے عذرات پیش کریں گے۔ لیکن تم ان سے کہہ دو کہ عذارت باطلہ پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہم تمہاری بات کو کبھی سچ نہ مانیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے احوال معلوم کرا دئیے ہیں۔

عنقریب اللہ پا

…
فاسق اور چوہے کی مماثلت ٭٭

اللہ تعالیٰ نے منافقین سے یہ معلوم کرا دیا کہ جب تم مدینہ واپس ہو گے تو تمہارے سامنے اپنے عذرات پیش کریں گے۔ لیکن تم ان سے ک

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 9, صفحہ 202, جوز 11

94. تم جب ان کی طرف پلٹو گے تو وہ تمھارے سامنے عذرات پیش کریں گے کہہ دو کہ بہانے نہ بناؤ ہم ہر گز تمھاری بات نہ مانیں گے بے شک اللہ نے ہم کو تمھارے حالات بتادئے ہیں اب اللہ اور رسول تمھارے عمل کو دیکھیں گے پھر تم اس کی طرف لوٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے کا جاننے والا ہے، وہ تم کو بتادے گا جو کچھ تم کر رہے تھے 95. یہ لوگ تمھاری واپسی پر تمھارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو پس تم ان سے درگزر کرو بے شک وہ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے بدلہ میں اس کے جو وہ کرتے رہے 96. وہ تمھارے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ اگر تم ان سے راضی بھی ہوجاؤ تو اللہ نافرمان لوگوں سے راضی ہونے والا نہیں 97. دیہات والے کفر و نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور وہ اسی لائق ہیں کہ اللہ نے اپنے رسول پر جو کچھ اتارا ہے اس کے حدود سے بے خبر رہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے 98. اور دیہاتیوں میں ایسے بھی ہیں جو خدا کی راہ میں خرچ کو ایک تاوان سمجھتے ہیں اور تمھارے ليے زمانہ کی گردشوں کے منتظر ہیں بری گردش خود انھیں پر ہے اور اللہ سننے والا، جاننے والا ہے 99. اور دیہاتیوں میں وہ بھی ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں ، وہ اس کو اللہ کے یہاں قرب کا اور رسول کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں ہا ں بے شک وہ ان کے ليے قرب کا ذریعہ ہے اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا یقیناً اللہ بخشنے والا، مہربان ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔