سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
035

فاطر 35:31 والذي اوحينا اليك من الكتاب هو الحق مصدقا لما بين يديه ان الله بعباده لخبير بصير ٣١

35:31
وَالَّذِیْۤ
اَوْحَیْنَاۤ
اِلَیْكَ
مِنَ
الْكِتٰبِ
هُوَ
الْحَقُّ
مُصَدِّقًا
لِّمَا
بَیْنَ
یَدَیْهِ ؕ
اِنَّ
اللّٰهَ
بِعِبَادِهٖ
لَخَبِیْرٌ
بَصِیْرٌ
۟
اور ہم نے تمھاری طرف جو کتاب وحی کی ہے وہ حق ہے، اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس کے پہلے سے موجود ہےبے شک اللہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا ہے، دیکھنے والا ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

فضائل قرآن ٭٭

قرآن اللہ کا حق کلام ہے اور جس طرح اگلی کتابیں اس کی خبر دیتی رہی ہیں یہ بھی ان اگلی سچی کتابوں کی سچائی ثابت کر رہا ہے۔ رب خبیر و بصیر ہے۔ ہر مستحق فضیلت کو بخوبی جانتا ہے۔ انبیاء کو انسانوں پر اس نے اپنے وسیع علم سے فضیلت دی ہے۔ پھر انبیاء میں بھی آپس میں مرتبے مقرر کر دیئے ہیں اور عل

…
فضائل قرآن ٭٭

قرآن اللہ کا حق کلام ہے اور جس طرح اگلی کتابیں اس کی خبر دیتی رہی ہیں یہ بھی ان اگلی سچی کتابوں کی سچائی ثابت کر رہا ہے۔ رب خبیر و بصیر ہ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 35, صفحہ 438, جوز 22

27. کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس سے مختلف رنگوں کے پھل پیدا کردئے اور پہاڑوں میں بھی سفید اورسرخ، مختلف رنگوں کے ٹکڑے ہیں اور گہرے سیاہ بھی 28. اور اسی طرح انسانوں اور جانوروں اور چوپایوں میں بھی مختلف رنگ کے ہیں اللہ سے اس کے بندوں میں سے صرف وہی لوگ ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں بے شک اللہ زبردست ہے، بخشنے والا ہے 29. جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطاکیا ہے اس میں سے چھپے اور کھلے خرچ کرتے ہیں ، وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی ماند نہ ہوگی 30. تاکہ اللہ ان کو ان کا پورا اجر دےاور ان کے لیے اپنے فضل سے اور زیادہ کردے بے شک وہ بخشنے والا ہے، قدر داں ہے 31. اور ہم نے تمھاری طرف جو کتاب وحی کی ہے وہ حق ہے، اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس کے پہلے سے موجود ہےبے شک اللہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا ہے، دیکھنے والا ہے 32. پھر ہم نے کتاب کا وارث بنایا ان لوگوں کو جن کو ہم نے اپنے بندوں میں سے چن لیاپس ان میں سے کچھ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں اور ان میں سے کچھ بیچ کی چال پر ہیں اور ان میں سے کچھ اللہ کی توفیق سے بھلائیوں میں سبقت کرنے والے ہیں یہی سب سے بڑا فضل ہے 33. ہمیشہ رہنے والے باغ ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے، وہاں ان کوسونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے، اور وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا 34. اور وہ کہیں گے، شکر ہے اللہ کاجس نے ہم سے غم کو دور کیا بے شک ہمارا رب معاف کرنے والا، قدر کرنے والا ہے 35. جس نے ہم کو اپنے فضل سے آباد رہنے کے گھر میں اُتارا ،اس میں ہم کو نہ کوئی مشقت پہنچے گی اور نہ کبھی تکان لاحق ہوگی 36. اور جنھوں نے انکار کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان کی قضا آئے گی کہ وہ مرجائیں اور نہ دوزخ کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا ہم ہر منکر کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں 37. اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے اے ہمارے رب، ہم کو نکال لے ہم نیک عمل کریں گے ،اس سے مختلف جو ہم کیا کرتے تھے کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی کہ جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتااور تمھارے پاس ڈرانے والا آیا اب چکھو کہ ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔