سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
011

هود 11:57 فان تولوا فقد ابلغتكم ما ارسلت به اليكم ويستخلف ربي قوما غيركم ولا تضرونه شييا ان ربي على كل شيء حفيظ ٥٧

11:57
فَاِنْ
تَوَلَّوْا
فَقَدْ
اَبْلَغْتُكُمْ
مَّاۤ
اُرْسِلْتُ
بِهٖۤ
اِلَیْكُمْ ؕ
وَیَسْتَخْلِفُ
رَبِّیْ
قَوْمًا
غَیْرَكُمْ ۚ
وَلَا
تَضُرُّوْنَهٗ
شَیْـًٔا ؕ
اِنَّ
رَبِّیْ
عَلٰی
كُلِّ
شَیْءٍ
حَفِیْظٌ
۟
اگر تم اعراض کرتے ہو تو میں نے تم کو وہ پیغام پہنچا دیا جس کو دے کر مجھے تمھاری طرف بھیجا گیا تھا اور میرا رب تمھاری جگہ تمھارے سوا کسی اور گروہ کو جانشین (خلیفہ) بنائے گا تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے بے شک میرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

ہود علیہ السلام کا قوم کو جواب ٭٭

حضرت ہود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ”اپنا کام تو میں پورا کر چکا، اللہ کی رسالت تمہیں پہنچا چکا، اب اگر تم منہ موڑ لو اور نہ مانو تو تمہارا وبال تم پر ہی ہے نہ کہ مجھ پر۔ اللہ کو قدرت ہے کہ وہ تمہاری جگہ انہیں دے جو اس کی توحید کو مانیں اور صرف اسی کی عبادت کریں۔ اسے

…
ہود علیہ السلام کا قوم کو جواب ٭٭

حضرت ہود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ”اپنا کام تو میں پورا کر چکا، اللہ کی رسالت تمہیں پہنچا چکا، اب اگر تم منہ موڑ لو

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 11, صفحہ 228, جوز 12

50. اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا اس نے کہا کہ اے میری قوم، اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں تم نے محض جھوٹ گھڑ رکھے ہیں 51. اے میری قوم، میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا میرا اجر تو اس پر ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے کیا تم نہیں سمجھتے 52. اور اے میری قوم، اپنے رب سے معافی چاہو، پھر اس کی طرف پلٹو وہ تمھارے اوپر خوب بارشیں برسائے گا اور تمھاری قوت پر مزید قوت کا اضافہ کرے گا اور تم مجرم ہوکر روگردانی نہ کرو 53. انھوں نے کہا کہ اے ہود، تم ہمارے پاس کوئی کھلی ہوئی نشانی لے کر نہیں آئے ہو، اور ہم تمھارے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں ہیں اور ہم ہرگز تم کو ماننے والے نہیں ہیں 54. ہم تو یہی کہیں گے کہ تمھارے اوپر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑ گئی ہے ہود نے کہا، میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں بری ہوں ان سے جن کو تم شریک کرتے ہو 55. اس کے سوا پس تم سب مل کر میرے خلاف تدبیر کرو، پھر مجھ کومہلت نہ دو 56. میں نے اللہ پر بھروسہ کیا جو میرا رب ہے اور تمھارا رب بھی کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے ہاتھ میں نہ ہو بے شک میرا رب سیدھی راہ پر ہے 57. اگر تم اعراض کرتے ہو تو میں نے تم کو وہ پیغام پہنچا دیا جس کو دے کر مجھے تمھاری طرف بھیجا گیا تھا اور میرا رب تمھاری جگہ تمھارے سوا کسی اور گروہ کو جانشین (خلیفہ) بنائے گا تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے بے شک میرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے 58. اور جب ہمارا حکم آپہنچا، ہم نے اپنی رحمت سے بچا دیا ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو ایک سخت عذاب سے بچادیا 59. اور یہ عاد تھے کہ انھوں نے اپنے رب کی نشانیوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کو نہ مانا اور ہر سرکش اور مخالف کی بات کی اتباع کی 60. اور ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی اس دنیا میں اور قیامت کے دن سن لو، عاد نے اپنے رب کا انکار کیا سن لو، دوری ہے عاد کے ليے جو ہود کی قوم تھی

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔