سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
011

هود 11:73 قالوا اتعجبين من امر الله رحمت الله وبركاته عليكم اهل البيت انه حميد مجيد ٧٣

11:73
قَالُوْۤا
اَتَعْجَبِیْنَ
مِنْ
اَمْرِ
اللّٰهِ
رَحْمَتُ
اللّٰهِ
وَبَرَكٰتُهٗ
عَلَیْكُمْ
اَهْلَ
الْبَیْتِ ؕ
اِنَّهٗ
حَمِیْدٌ
مَّجِیْدٌ
۟
فرشتوں نے کہا ، “ اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہو ؟ ابراہیم (علیہ السلام) کے گھر والو ، تم لوگوں پر اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں اور یقیناً اللہ نہایت قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

ابراہیم علیہ السلام کی بشارت اولاد اور فرشتوں سے گفتگو ٭٭

ابراہیم علیہ السلام کے پاس دو فرشتے بطور مہمان بشکل انسان آتے ہیں جو قوم لوط کی ہلاکت کی خوشخبری اور ابراہیم علیہ السلام کے ہاں فرزند ہونے کی بشارت لے کر اللہ کی طرف سے آئے ہیں۔ وہ آ کر سلام کرتے ہیں۔ آپ علیہ السلام ان کے جواب میں سلام کہتے ہی

…
ابراہیم علیہ السلام کی بشارت اولاد اور فرشتوں سے گفتگو ٭٭

ابراہیم علیہ السلام کے پاس دو فرشتے بطور مہمان بشکل انسان آتے ہیں جو قوم لوط کی ہلاکت کی خوشخ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 11, صفحہ 230, جوز 12

69. اور دیکھو ، ابراھیم (علیہ السلام) کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے۔ “ کہا تم پر سلام ہو۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے جواب دیا تم پر بھی سلام ہو۔ پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیم (علیہ السلام) ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لیے ) لے آیا۔ 70. مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہوگیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا ‘ انہوں نے کہا ، ڈرو نہیں ، ہم تو لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں 71. ابراہیم (علیہ السلام) کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی۔ وہ یہ سن کر ہنس دی۔ پھر ہم نے اس کو اسحٰق (علیہ السلام) کی اور اسحاق (علیہ السلام) کے بعد یعقوب (علیہ السلام) کی خوشخبری دی 72. “ وہ بولی ’ “ ہائے میری کم بختی ، کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جب کہ میں بڑھیا پھونس ہوگئی اور میرے میاں بھی بوڑھے ہوچکے ؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے 73. فرشتوں نے کہا ، “ اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہو ؟ ابراہیم (علیہ السلام) کے گھر والو ، تم لوگوں پر اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں اور یقیناً اللہ نہایت قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے 74. پھر جب ابراہیم (علیہ السلام) کی گھبراہٹ دور ہوگئی اور (اولاد کی بشارت سے) اس کا دل خوش ہوگیا تو اس نے قوم لوط کے معاملہ میں ہم سے جھگڑا شروع کیا 75. حقیقت میں ابراہیم بڑا حلیم اور نرم دل تھے 76. (آخر کار ہمارے فرشتوں نے اس سے کہا) “ اے ابراہیم (علیہ السلام) اس سے باز آجاؤ، تمہارے رب کا حکم ہوچکا ہے اور اب ان لوگوں پر وہ عذاب آ کر رہے گا جو کسی کے پھیر سے نہیں پھر سکتا

- Fe Zilal al-Qur'an

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔