هود 11:81 قالوا يا لوط انا رسل ربك لن يصلوا اليك فاسر باهلك بقطع من الليل ولا يلتفت منكم احد الا امراتك انه مصيبها ما اصابهم ان موعدهم الصبح اليس الصبح بقريب ٨١
قَالُوْا
یٰلُوْطُ
اِنَّا
رُسُلُ
رَبِّكَ
لَنْ
یَّصِلُوْۤا
اِلَیْكَ
فَاَسْرِ
بِاَهْلِكَ
بِقِطْعٍ
مِّنَ
الَّیْلِ
وَلَا
یَلْتَفِتْ
مِنْكُمْ
اَحَدٌ
اِلَّا
امْرَاَتَكَ ؕ
اِنَّهٗ
مُصِیْبُهَا
مَاۤ
اَصَابَهُمْ ؕ
اِنَّ
مَوْعِدَهُمُ
الصُّبْحُ ؕ
اَلَیْسَ
الصُّبْحُ
بِقَرِیْبٍ
۟
تب فرشتوں نے اس سے کہا کہ ”اے لُوط ؑ ، ہم تیرے ربّ کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں، یہ لوگ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ بس تُو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو لے کر نِکل جا۔ اور دیکھو، تم میں سے کوئی شخص پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے۔1 مگر تیری بیوی ( ساتھ نہیں جائے گی) کیونکہ اس پر بھی وہی کچھ گزرنے والا ہے جو اِن لوگوں پر گزرنا ہے۔2 ان کی تباہی کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے۔۔۔۔ صبح ہوتے اب دیر ہی کتنی ہے!“
تفسیر پڑھیں
تفسیر ابنِ کثیر
لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب نازل ہوتا ہے ٭٭…
لوط علیہ السلام نے جب دیکھا کہ میری نصیحت ان پر اثر نہیں کرتی تو انہیں دھمکایا کہ ”اگر مجھ میں قوت، طاقت ہوتی یا میرا کنبہ، قبیلہ زور دار ہوتا تو میں تمہیں تمہاری اس شرارت کا مزہ چکھا دیتا۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا ہے کہ
لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب نازل ہوتا ہے ٭٭…
لوط علیہ السلام نے جب دیکھا کہ میری نصیحت ان پر اثر نہیں کرتی تو انہیں دھمکایا کہ ”اگر مجھ میں قوت، طاقت