سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
038

ص 38:21 ۞ وهل اتاك نبا الخصم اذ تسوروا المحراب ٢١

38:21
وَهَلْ
اَتٰىكَ
نَبَؤُا
الْخَصْمِ ۘ
اِذْ
تَسَوَّرُوا
الْمِحْرَابَ
۟ۙ
اور کیا تم کو خبر پہنچی ہے مقدمہ والوں کی جب کہ وہ دیوار پھاند کرعبادت خانہ میں داخل ہوگئے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

باب

مفسرین نے یہاں پر ایک قصہ بیان کیا ہے لیکن اس کا اکثر حصہ بنو اسرائیل کی روایتوں سے لیا گیا ہے۔ حدیث سے ثابت نہیں۔ ابن ابی حاتم میں ایک حدیث ہے لیکن وہ بھی ثابت نہیں کیونکہ اس کا ایک راوی یزید رقاشی ہے گو وہ نہایت نیک شخص ہے لیکن ہے ضعیف۔

پس اولیٰ یہ ہے کہ قرآن میں جو ہے اور جس پر یہ شامل ہے وہ

…
باب

مفسرین نے یہاں پر ایک قصہ بیان کیا ہے لیکن اس کا اکثر حصہ بنو اسرائیل کی روایتوں سے لیا گیا ہے۔ حدیث سے ثابت نہیں۔ ابن ابی حاتم میں ایک حدیث ہے لیک

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 38, صفحہ 454, جوز 23

15. اور یہ لوگ صرف ایک چنگھاڑکے منتظر ہیں ،جس کے بعد کوئی ڈھیل نہیں 16. اور انھوں نے کہا کہ اے ہمارے رب، ہمارا حصہ ہم کو حساب کے دن سے پہلے دے دے 17. جو کچھ وہ کہتے ہیں اس پر صبر کرو، اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو قوت والا، رجوع کرنے والا تھا 18. ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ مسخر کردیا کہ وہ اس کے ساتھ صبح اور شام تسبیح کرتے تھے 19. اور پرندوں کو بھی جمع ہوکرسب اللہ کی طرف رجوع کرنے والے تھے 20. اور ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کی، اور اس کو حکمت عطا کیاور معاملات کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت دی 21. اور کیا تم کو خبر پہنچی ہے مقدمہ والوں کی جب کہ وہ دیوار پھاند کرعبادت خانہ میں داخل ہوگئے 22. جب وہ داؤد کے پاس پہنچے تو وہ ان سے گھبرا گیاانھوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ، ہم دو فریقِ معاملہ ہیں ، ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کیجئے، بے انصافی نہ کیجئے اور ہم کو راہ راست بتائیے 23. یہ میرا بھائی ہے، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے تو وہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کردےاور اس نے گفتگو میں مجھ کو دبالیا 24. داؤد نے کہا، اس نے تمھاری دنبی کواپنی دنبیوں میں ملانے کا مطالبہ کرکے واقعی تم پر ظلم کیاہے اور اکثر شرکاء ایک دوسرے پر زیادتی کیا کرتے ہیں مگر وہ جو ایمان رکھتے ہیں اور نیک عمل کرتے ہیں ،اور ایسے لوگ بہت کم ہیں اور داؤد کو خیال آیا کہ ہم نے اس کاامتحان کیا ہے ، تو اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گرگیااور رجوع ہوا 25. پھر ہم نے اس کی وہ (غلطی) معاف کردیاور بے شک ہمارے یہاں اس کے لیے تقرب ہے اور اچھا انجام 26. اے داؤد،ہم نے تم کو زمین میں خلیفہ (حاکم) بنایا ہے تو لوگوں کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرو، وہ تم کو اللہ کی راہ سے بھٹکادے گی جولوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس وجہ سے کہ وہ روز حساب کو بھولے رہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔