سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
020

طه 20:34 ونذكرك كثيرا ٣٤

20:34
وَّنَذْكُرَكَ
كَثِیْرًا
۟ؕ
اور یاد کریں ہم تجھ کو بہت سا 1
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

Tafsir Ibn Kathir

موسیٰ علیہ السلام کی دعائیں ٭٭

جب موسیٰ علیہ السلام کو اسے ہدایت کرنے کا حکم ہوا تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ میرا سینہ کھول دے اور میرے کام میں آسانی پیدا کر دے۔ اگر تو خود میرا مددگار نہ بنا تو یہ سخت بار میرے کمزور کندھے نہیں اٹھا سکتے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔

چونکہ آپ کے بچپن کے زمانے

…
موسیٰ علیہ السلام کی دعائیں ٭٭

جب موسیٰ علیہ السلام کو اسے ہدایت کرنے کا حکم ہوا تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ میرا سینہ کھول دے اور میرے کام میں آ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 20, صفحہ 313, جوز 16

25. بولا اے رب کشادہ کر میرا سینہ 26. اور آسان کر میرا کام 27. اور کھول دے گرہ میری زبان سے 28. کہ سمجھیں میری بات 29. اور دےمجھ کو ایک کام بٹانے والا میرے گھر کا 30. ہارون میرا بھائی 31. اُس سے مضبوط کر میری کمر 32. اور شریک کر اُسکو میرے کام میں 33. کہ تیری پاک ذات کا بیان کریں ہم بہت سا 34. اور یاد کریں ہم تجھ کو بہت سا 35. تو تو ہے ہم کو خوب دیکھتا 36. فرمایا ملا تجھ کو تیرا سوال اے موسٰی 37. اور احسان کیا تھا ہم نے تجھ پر ایک بار اور بھی 38. جب حکم بھیجا ہم نے تیری ماں کو جو آگے سناتے ہیں 39. کہ ڈال اُسکو صندوق میں پھر اُسکو ڈال دے دریا میں پھر دریا اُسکو لے ڈالے کنارے پر اٹھا لے اُسکو ایک دشمن میرا اور اُس کا اور ڈال دی میں نے تجھ پر محبت اپنی طرف سے اور تاکہ پرورش پائے تو میری آنکھ کے سامنے 40. جب چلنے لگی تیری بہن اور کہنے لگی میں بتاؤں تمکو ایسا شخص جو اُسکو پالے پھر پہنچا دیا ہم نے تجھ کو تیری ماں کے پاس کہ ٹھنڈی رہے اُسکی آنکھ اور غم نہ کھائے اور تو نے مار ڈالا ایک شخص کو پھر بچا دیا ہم نے تجھ کو اُس غم سے اور جانچا ہم نے تجھ کو ایک ذرا جانچنا پھر ٹھہرا رہا تو کئ برس مدین والوں میں پھر آیا تو تقدیر سے اے موسٰی 41. اور بنایا میں نے تجھ کو خاص اپنے واسطے 42. جا تو اور تیرا بھائی میری نشانیاں لیکر اور سستی نہ کریو میری یاد میں 43. جاؤ طرف فرعون کی اُس نے بہت سر اٹھایا 44. سو کہو اُس سے بات نرم شاید وہ سوچے یا ڈرے 45. بولے اے رب ہمارے ہم ڈرتے ہیں کہ بھبک پڑے ہم پر یا جوش میں آ جائے 46. فرمایا نہ ڈرو میں ساتھ ہوں تمہارے سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں 47. سو جاؤ اُسکے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے سو بھیجدے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور مت ستا اُنکو ہم آئے ہیں تیرے پاس نشانی لیکر تیرے رب کی اور سلامتی ہو اُسکی جو مان لے راہ کی بات 48. ہم کو حکم ملا ہے کہ عذاب اُس پر ہے جو جھٹلائے اور منہ پھیر لے

- Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔